Categories
Breaking news

بیرون ملک قید تمام پاکستانیوں کو واپس لائیں گے، زلفی بخاری کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے بیرون ملک قید تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں تارکین وطن سے متعلق تقریب سے خطاب میں زلفی بخاری نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے اب تک 8 ہزار700 سے زائد پاکستانی قیدی وطن واپس آچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بیرون ملک قید پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، غیر ملکی جیلوں میں قید سب ہی پاکستانی ہیں خواہ اُن سے غلطی ہوئی یا نہیں ہوئی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پنشن اور صحت سہولیات مہیا کرنے کا نظام لائیں گے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *