Categories
Breaking news

بیان حلفی ریکارڈ کراتے وقت اکیلا تھا، رانا شمیم

اسلام آباد ہائیکورٹ میں رانا شمیم بیان حلفی کیس کی سماعت آج کی جارہی ہے، عدالت آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا شمیم نے بتایا کہ بیان حلفی ریکارڈ کراتے وقت اکیلا تھا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ رانا شمیم بیان حلفی کیس کی سماعت کر رہے ہیں، برطانیہ سے منگوایا گیا اصل بیان حلفی آج عدالت میں پڑھے جانے کا امکان ہے، گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث سربمہر لفافہ کھولا نہیں گیا تھا۔

رانا شمیم کا بیان، حسین نواز کے دفتر میں بیٹھ کر سب کچھ ہوا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ میں…

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم بھی پیشی کیلئے ہائیکورٹ پہنچ چکے ہیں، بیان حلفی برطانیہ سے کوریئر سروس کے ذریعے ہائیکورٹ کو موصول ہوا تھا۔

رانا شمیم کی عدالت آمد کے موقع پر وہا ں موجود صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کہا جا رہا ہے آپ نے میاں صاحب کے ساتھ بیٹھ کر بیان حلفی بنایا،کیا اس بات میں کوئی صداقت ہے؟ آپ کوئی کمنٹ کریں گے؟

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بات تو آپ انہی سے پوچھیں جو ایسا کہہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

صحافی نے رانا شمیم سے پھر سوال کیا کہ آپ نے اکیلے یہ حلف نامہ دیا تھا؟جواب میں رانا شمیم نے کہاکہ بالکل۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.