
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے مبینہ بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کے کیس میں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگلی سماعت تک اصل بیان حلفی پیش نہ کیاگیا تو فردجرم عائد کی جائےگی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مبینہ بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کے کیس کی سماعت کی۔
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم مبینہ بیان حلفی کی خبر پر توہین عدالت کے کیس میں ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ ان کے وکیل لطیف آفریدی عدالت تاخیر سے پہنچے۔
Table of Contents
والد سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق بیان پر قائم ہیں، احمد حسن رانا
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیٹے احمد حسن رانا نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سےمتعلق میرے والد اپنے بیان پر قائم ہیں۔
دی نیوز کے ایڈیٹر عامر غوری اور ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی۔
کیس کی سماعت کے آغاز میں وکیل لطیف آفریدی کی آمد سے قبل عدالت نے رانا شمیم سے استفسار کیا کہ آپ نے اپنا جواب جمع کرایا ہے؟ اس پر رانا شمیم نے بتایا کہ میرے وکیل راستے میں ہیں وہ ابھی پہنچنے والے ہیں۔
عدالت نے رانا شمیم سے سوال کیا کہ آپ کے وکیل کہاں پر ہیں؟، ایسوسی ایٹ وکیل نے جواب میں کہا کہ وہ جی ٹین اشارے پر ہیں ابھی پہنچنے والے ہی ہوں گے۔
رانا شمیم کا نام ECL میں ڈالنےکی درخواست مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی، توہین عدالت کیس میں فریق بننے سے متعلق وکیل رائے نواز کھرل کی درخواست بھی مسترد ہوگئی۔
اس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لطیف آفریدی صاحب کی بہت قربانیاں ہیں وہ اس عدالت کی جانب سے بھی معاون ہوں گے۔
اٹارنی جنرل نے سماعت میں کہا کہ جواب ابھی تک عدالت میں داخل نہیں ہوا ہے، رانا شمیم نے کہا کہ میں نے 4 دن پہلے جواب دے دیا تھا،معاون وکیل نے بتایا کہ وہ جواب عدالت میں لطیف آفریدی صاحب کو جمع کرانا ہے۔
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے وکیل لطیف آفریدی بھی اس موقع پر عدالت پہنچ گئے،چیف جسٹس نے لطیف آفریدی کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ لطیف صاحب، ویلکم ٹو دس کورٹ۔
چیف جسٹس نے عدالت میں موجود لوگوں سے وکیل لطیف آفریدی سے متعلق سوال کیا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ان کے پاس یہ سوٹی کیوں ہے؟ یہ رول آف لاء کی نشانی ہے، ہماری خوش قسمتی ہے کہ آپ یہاں آئے ہیں، آپ صرف رانا شمیم کے وکیل نہیں ہوں گے۔
رانا شمیم کا حلف نامہ منگوانے کا خط عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، اٹارنی جنرل
اٹارنی جنرل نے رانا شمیم کا اصل حلف نامہ برطانیہ سے منگوانے کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے لکھا گیا خط اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کراتے ہوئے اسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کردی گئی۔
کیس کی سماعت میں چیف جسٹس نے عدالتی معاون فیصل صدیقی سے سوال کیا کہ خبر شائع کرنے پر مختلف ذمہ داروں کی کیا ذمہ داری ہے؟، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ہم نے صحافت سے متعلق بین الاقوامی معیارات کو بھی دیکھنا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استفسار کیا کہ ریما عمر صاحبہ آئی ہیں؟ ، ان پروسیڈنگ کی ٹرانسپیرنسی کیلئے ریما عمر کو عدالتی معاون بنایا تھا۔
کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ججز پریس کانفرنس نہیں کر سکتے، میں دعوے اور اعتماد سے کہہ سکتا ہوں اس عدالت کے ججز کو کوئی اپروچ نہیں کرسکتا، میرے کسی جج نے کسی کے لیے دروازہ نہیں کھولا، اگر انہوں نے کہیں پر اوریجنل ڈاکومنٹ جمع نہیں کرایا تو وہ عدالت میں پیش کریں، اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی کہ اس عدالت پر عوام کا اعتماد ختم کیا جائے، کوئی آزاد جج یہ عذر پیش نہیں کرسکتا کہ اس پر کوئی دباؤ تھا۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کے قوانین مفاد عامہ کے انٹرسٹ کا تحفظ کرتے ہیں، بیانیے کے ذریعے اس ہائیکورٹ پر دباؤ ڈالا گیا، اخبار نے خبر شائع کر دی کہ جج کو فون کرکے کہا گیا شخصیت کو رہا نہیں کرنا، یہ رائے بنائی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام ججزنے سمجھوتہ کیا ہوا ہے۔
ایسا لگتا ہے رانا شمیم کا بیانِ حلفی نواز شریف کے ذریعے اخبار تک پہنچا، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کا بیان حلفی سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذریعے اخبار تک پہنچا ہے۔
عدالتی معاون فیصل صدیقی نے کہا کہ یہ پرائیویٹ ڈاکومنٹ تھا، شائع کرنے کے لیے نہیں رکھا تھا، رانا شمیم نے کہا شائع ہونے کے بعد اس سے رابطہ کیا گیا، جبکہ خبر دینے والے صحافی کا کہنا ہے اس نے خبر شائع ہونے سے پہلے رابطہ کیا تھا۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ الزام چیف جسٹس پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ اس ہائیکورٹ کےجج کےخلاف ہے، آپ کیا چاہتے ہیں مجھ سمیت تمام ہائیکورٹ ججز کے خلاف انکوائری شروع ہوجائے؟
رانا شمیم کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ میرے کلائنٹ نے بیان حلفی کے متن سے کوئی انکار نہیں کیا، اس پر اٹارنی جنرل پاکستان نے سوال کیا کہ یہ بتائیں اصل ڈاکومنٹ خود لا رہے ہیں یا پاکستانی سفارتخانے کو دیں گے؟
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ پیر تک اصل بیان حلفی پیش نہ کیا گیا تو فرد جرم عائد کی جائے گی جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم نے اپنے ایک مصدقہ حلف نامے میں اقرار کیا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔
قومی خبریں سے مزید
-
خواتین کو دوران ملازمت ہراسانی سے تحفظ کا ترمیمی بل منظور
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق میں خواتین کوکام کی جگہوں پر ہراسانی سے تحفظ کا ترمیمی بل منظور کرلیا گیا ہے
-
ایل این جی ریفرنس، ملزم عامر نسیم کو حاضری سے استثنیٰ
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کے دوران ملزم عامر نسیم کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔
-
نظام میں مداخلت ختم ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا: شاہد خاقان عباسی
مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس ملک میں نظام آئین کے مطابق نہ ہو وہ ترقی نہیں کرتا، نظام میں مداخلت ختم ہو گی تو ملک آگے بڑھے گا۔
-
حیدر آباد؛ تجارتی مراکز پر گندگی اور غلاظت کے ڈھیر
حیدرآباد کے مختلف گلی محلے کے بازار، تجارتی مراکز پر گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جبکہ سڑکوں اور شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہے
-
سردی بڑھ گئی، لاہور آج بھی آلودہ ترین قرار
ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں سردی بڑھ گئی، جبکہ یہ آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کے مزید صرف 232 کیسز، 7 اموات
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 232 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 319 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 56 فیصد پر آ گئی۔
-
لاہور: کچہری سے فرار 6 ملزمان گرفتار، 5 کی تلاش جاری
لاہور میں پیر کے روز ماڈل ٹاؤن کچہری سے فرار ہونے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ باقی 5 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
-
کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔
-
اپوزیشن کے استعفے اعلانات لطیفے بنے، سینیٹر فیصل جاوید
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ہمیں وہ اپوزیشن نہیں ملی جس کی تعمیری جمہوریت میں ضرورت ہوتی ہے، ان کے استعفے اعلانات لطیفے بنے، یہ نیب قوانین میں اپنی مرضی کی ترامیم چاہتے ہیں، عمران خان آج ان سے این آر او کرلیں یہ کبھی نہیں نکلیں گے ۔
-
قیادت نے مشاورت سے مارچ کی تاریخ طے کی، ترجمان پی ڈی ایم
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ قیادت نے مشاورت سے مارچ کی تاریخ طے کی ہے۔
-
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز
پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے، جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ رواں ماہ کی 17 تاریخ کو اُن کا ولیمہ ہوگا۔
-
ینگ ڈاکٹرز کی ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کی دھمکی
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاج اور دھرنوں کی دھمکی دے دی، پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن اور ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے بھی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
-
کراچی: جامع کلاتھ مارکیٹ میدانِ جنگ بن گئی، تاجر آج دھرنا دینگے
کسٹمز کے چھاپے پر کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میدانِ جنگ بن گئی، چھاپے کے خلاف تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا، توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلائے، پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی تاجروں کو گرفتار کر لیا، جس پر تاجروں نے آج احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔
-
کراچی: سوئیٹر، موزہ فیکٹری میں آتشزدگی
کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں سوئیٹر اور موزے بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، جو کئی گھنٹے سے زائد گزر جانے کے باوجود بجھائی نہیں جا سکی۔
-
لاہور: طالبہ سے گن پوائنٹ پر زیادتی
لاہور کے علاقے سندر میں فرسٹ ایئر کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
-
سندھ، تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا فیصلہ جمعرات کو ہوگا
سندھ کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ جمعرات کو ہوجائے گا، فیصلے کے حوالے سے کورونا کی نئی لہر کو بھی سامنے رکھا جائے گا جبکہ یہ فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے بجائے ورکنگ کمیٹی کرے گی۔