کراچی کے علاقے سر سید ٹاؤن میں بہن کے جہیز کے زیورات گھر سے لے کر رفو چکر ہونے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کے مطابق سر سید ٹاؤن پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو ہاتھ میں تھیلا لے کر جاتے ہوئے روکا جس پر نوجوان بھاگنے لگا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس نے نوجوان کو پیچھا کرکے پکڑ لیا، مشتبہ شخص کے تھیلے کی تلاشی لی گئی تو اس میں 2 سیٹ طلائی زیورات، 4 لاکھ 35 ہزار سے زائد نقد اور 27 ہزار کے پرائز بانڈ موجود تھے۔
معروف عثمان کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص معلومات کرنے پر تسلی بخش جواب نہ دے سکا تو اسے تھانہ منتقل کیا گیا۔
پوچھ گچھ کے دوران مشتبہ شخص نے اپنا نام محمد خرم بتایا جس کا دماغی توازن درست معلوم نہیں ہورہا تھا۔
پولیس کے مطابق خرم نے بتایا کہ اس نے یہ زیورات اور کیش اپنے ہی گھر سے چرائے ہیں جس پر اسے اس کے گھر لے جایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تصدیق پر معلوم ہوا کہ یہ زیورات اور نقد رقم اس کی والدہ نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے جمع کر رکھی تھی جو ان کا بیٹا خرم گھر سے چوری کر کے لے گیا تھا۔
سر سید پولیس نے برآمدہ سامان اور خرم کو گواہوں کی موجودگی میں والدہ کے سپرد کردیا جس پر انہوں نے سر سید پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی کی ایڈمنسٹریٹر شپ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی کی ایڈمنسٹریٹر شپ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، بلدیاتی نظام کا مسئلہ حل ہوتے ہی ایم کیو ایم کا ایڈمنسٹریٹر نظر آئے گا۔
-
ارشد شریف قتل: وقار اور اہلیہ کی نیروبی پولیس کے سامنے پیشی کا حکم
پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کے کیس میں کینیا میں مقیم وقار احمد اور ان کی اہلیہ کو نیروبی میں انڈیپنڈنٹ پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
-
عمران خان پر حملے کی تحقیقات: جے آئی ٹی کاغذ کے ایک پرچے تک محدود
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی صرف کاغذ کے ایک پرچے تک محدود ہے۔
-
کراچی: 5 سعودی مسافر جنوبی افریقا کے ویزے جعلی نکلنے پر گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر چیکنگ کے دوران سعودی عرب جانے کے لیے پہنچنے والے 5 مسافروں کو جنوبی افریقا کے ویزے جعلی ہونے پر گرفتار کر لیا۔
-
دعا بھٹو نے حلیم عادل کے خلاف دائر خلع کا دعویٰ واپس لے لیا
کراچی کی فیملی کورٹ میں دعا بھٹو نے حلیم عادل کے خلاف دائر خلع کا دعویٰ واپس لے لیا جس کے بعد عدالت نے کیس خارج کردیا۔
-
عوام غلام نہیں بنیں گے، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ شہباز شریف تم عوام کو بھکاری بنا رہے ہو لیکن عوام غلام نہیں بنیں گے۔
-
کراچی: دہشتگردوں سے مقابلے میں زخمی CTD اہلکار شہید
کراچی میں دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمی ہونے والا سی ٹی ڈی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
-
سندھ میں ریلوے ٹریکس پر دھماکوں کا ملزم کورنگی کراچی سے گرفتار
سندھ کے مختلف علاقوں میں ریلوے ٹریکس پر بم دھماکوں، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے ایک رکن کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے عملے نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔
-
پی آئی اے کی استنبول کیلئے پروازوں کا آغاز
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر پی آئی اے کی استنبول کے لیے براہِ راست پروازوں کا آج سے آغاز ہو گیا۔
-
مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کیخلاف درخواست خارج
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
-
سندھ: طبی عملے کی ہڑتال، رینجرز و فوج سے مدد لینے کا فیصلہ
سندھ میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ہڑتال پر رینجرز اور پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
انٹر کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے کراچی کے مسائل بیان کردیے
انٹر پری انجینئرنگ کے پوزیشن ہولڈر طلبہ نے کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ گندگی، صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال، ٹوٹی سڑکوں اور غیر معیاری ٹرانسپورٹ کو قرار دیا ہے۔
-
کراچی، دو ماہ کی تاخیر کے بعد انٹر پری انجینئرنگ کے نتائج کا اعلان
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 2 ماہ کی تاخیر کے بعد انٹر پری انجینئرنگ پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف تیسری مرتبہ کورونا کا شکار ہو گئے
وزیرِ اعظم شہباز شریف تیسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
-
عمران خان کے صاحبزادے لندن روانہ
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان لندن روانہ ہو گئے۔
-
عمران خان کے لانگ مارچ کا تاریخی استقبال کریں گے، شیخ رشید
سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حقیقی لانگ مارچ کا کمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے۔