Categories
Breaking news

بہاول نگر: پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، پولیو ٹیموں پر بھی حملے

Advertisement
Advertisement

بہاول نگرمیں پولیو ٹیموں پر حملےبہاول نگر میں انسداد پولیو مہم کے دوران مختلف علاقوں میں لوگوں کا اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار، خاتون سمیت پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے پرایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بہاول نگرکی تحصیل منچن آباد میں گزشتہ روز پولیو مہم کےدوران بونگہ بلوچاں اور بھینی نوناریاں میں اہل علاقہ نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہوئےخاتون سمیت انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کو حراساں کیا اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ پر تھانا منچن آباد اور تھانا میکلوڈ گنج میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور ایک شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *