
جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز ہوتے ہی شوگر ملز کے سامنے گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں اور ٹرالرز کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
کاشت کاروں کو گنے کی فروخت کے لیے کئی کئی دن انتظار کرنا پڑ رہا ہے، گنے کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے شوگر ملز اور نجی خریدار کاشت کاروں سے مقررہ سرکاری ریٹ سے چند روپے زیادہ میں خریداری کر رہے ہیں۔

سندھ: کاشتکاروں کا گنے سے بھری ٹرالیاں سڑکوں پر کھڑی کرکے احتجاج
سندھ میں گنے کی قیمت خرید کے تنازع پر کاشت کار تنظیموں کی اپیل پر گنے سےبھری ٹرالیاں…

x
Advertisement
حکومتِ پنجاب کی طرف سے پابندی کے باوجود ضلع میں جگہ جگہ گنے کی خریداری کے لیے نجی خریداری پوائنٹس لگ چکے ہیں۔
نجی خریدار گنے کی خریداری شوگر ملز کے مقابلے میں ایک دو روپے فی 40 کلو گرام زیادہ قیمت میں کر رہے ہیں۔
کاشت کاروں کے مطابق نجی خریدار گنے کے وزن میں بہت زیادہ کٹوتی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
شوگر ملز اس سال گنے کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے اپنی ملز کی ضرورت کے مطابق گنے کی خریداری کے لیے کاشت کاروں سے حکومتی مقررہ ریٹ سے زیادہ قیمت میں گنا تو خرید رہی ہیں لیکن وزن میں کٹوتی اور کاشت کاروں کو ادائیگی میں بلا جواز تاخیر کر رہی ہیں۔
گنے کے کاشت کاروں کا مطالبہ ہے کہ ضلع انتظامیہ اور کین کمشنر پنجاب کو مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
رحیم یار خان کی نہر میں شگاف، وسیع علاقہ زیرِ آب
جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی نہر میں شگاف پڑے سے وسیع علاقہ زیرِ آب آگیا ہے، جس کے باعث کاشت کاروں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔
-
قوم قائداعظم کا احسان تا قیامت نہیں اتار سکتی، بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒکے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم قائداعظم کا احسان تا قیامت نہیں اتار سکتی، ان کی بدولت ہی مسلمانان برصغیر کو غلامی کی زنجیروں سے نجات حاصل ہوئی۔
-
PIA کی جانب سے دورانِ پرواز کرسمس منائی گئی
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی جانب سے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے دورانِ پرواز کرسمس منائی گئی۔
-
گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی۔
-
اعجاز عالم کی جناح کے یوم ولادت اور کرسمس کی مبارکباد
وزیر اقلیتی اُموروانسانی حقوق پنجاب اعجاز عالم آگسٹین نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت پر قوم کو مبارکباد دی۔
-
کراچی کا مطلع صاف اور رات سرد رہنے کا امکان
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع صاف اور رات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
-
پنجاب میں دھند ، موٹرویز کے بیشتر سیکشن بند
پنجاب میں دھند کی شدت کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے، لاہور سے سمندری، کوٹ مومن اورفیصل آباد تک موٹروے بند کردی گئی ہیں ۔
-
سیالکوٹ: 1 شخص نے 2 سالوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی
پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں میکے میں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے فائرنگ کر کے اپنے 2 سالوں کو مبینہ طور پر قتل کر دیا جس کے بعد خودکشی کر لی۔
-
صدر، وزیر اعظم کی مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد
صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد دی ہے، وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرسمس کی خوشیاں مناتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
-
کراچی، سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ زخمی
کراچی میں لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قریب سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کیسز 467222، اموات 9753
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 753 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 222 ہو چکی ہے۔
-
قائدِ اعظم کا یومِ ولادت، مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
بابائے قوم قائدِ اعظم محمدعلی جناح کا 145واں یوم پیدائش آج 25 دسمبر کو نتہائی عقیدت، احترام اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
-
برطانیہ سے خیبر پختونخوا آنے والے 2 افراد میں کورونا کی تصدیق
دونوں افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا، یہ وائرس نئی قسم والا کورونا وائرس ہوسکتا ہے، تصدیق کے لیے نمونے اسلام آباد بھیجے جائیں گے۔
-
بابائے قوم محمد علی جناح کا 145یوم ولادت آج
25 دسمبر 1876کو کراچی کے وزیر مینشن میں محمد علی جناح نے آنکھ کھولی تو کون جانتا تھا کہ یہ بچہ عظیم رہنما بن کربرصغیر کے مسلمانوں کی کشتی پارلگانے میں اہم کردار ادا کرے گا
-
گوجرانوالہ، جماعت اسلامی کے تحت جلسہ آج ہوگا
مرکزی سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہوگا
-
پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، 2 افراد جاں بحق
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شرقپور میں دھند کے باعث 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں نوجوان اور خاتون جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے