Categories
Breaking news

بہاولپور: ساڑھے 3 سال کے بچے پر مقدمہ درج

بہاولپور: ساڑھے 3 سال کے بچے پر مقدمہ درج

بہاولپور کے احمدپور شرقیہ تھانہ صدر پولیس نے ساڑھے 3 سال کے بچے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عبدالوہاب کی جانب سے پینا فلیکس مختلف مقامات پر آویزاں کر کے قانون کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔

عبدالوہاب کے والد کا کہنا ہے کہ اسپئیر پارٹس کی دکان کے پینا فلیکس پر بیٹے کا نام لکھوایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ پنجاب والز چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ ایف آئی آر میں ترمیم کے لئے کارروائی کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.