Categories
Breaking news

بہاولنگر: فائرنگ سے 70 سالہ بزرگ جاں بحق

بہاولنگر: فائرنگ سے 70 سالہ بزرگ جاں بحق

جنوبی پنجاب کے شہر بہاول نگر کے محلہ امیر کوٹ میں 2 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 1 بزرگ شخص کو قتل کر دیا۔

کراچی: فائرنگ سے 3 ملزمان سمیت 7 افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، ڈکیتی میں مزاحمت اور نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 3 ملزمان سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بہاول نگر کے محلہ امیر کوٹ میں 70 سالہ سعید احمد کو موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، ملزمان واقعے کے بعد فرار ہو گئے۔

زخمی شخص کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 3 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں…

مقتول کے بیٹے کے مطابق اس کے والد کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں تھی۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *