Categories
Breaking news

بہالپور، مبینہ طور پر زہرہلا چارا کھانے سے نایاب نسل کے 7 ہرن ہلاک

Advertisement

بہالپور، مبینہ طور پر زہرہلا چارا کھانے سے نایاب نسل کے 7 ہرن ہلاک

بہاولپور کے چڑیا گھر میں مبینہ طور پر زہرہلا چارا کھانے سے نایاب نسل کے 7 ہرن ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق چڑیا گھر میں نایاب نسل کے ہرن مبینہ طور پر زہریلا چارا کھانے سے ہلاک ہو گئے جبکہ 12 دیگر ہرنوں کی حالت خراب ہو گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بہاولپور کے چڑیا گھر میں ہلاک ہونے والے ہرن نایاب چیتل نسل کے ہیں۔
دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ درجنوں ہرن اچانک جنگلے میں تڑپنے لگے اور تھوڑی ہی دیر میں 7 ہرن دم توڑ گئے جبکہ فوری طبی امداد سے 22 ہرنوں کو بچا لیا گیا ہے اور 12 ہرن اب بھی شدید بیمار ہیں۔

Advertisement

انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر کے ہرنوں کی پراسرار ہلاکت کی وجہ ابھی نہیں بتائی جا سکتی، ہلاکت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ان کے نمونے لاہور بھجوادیے ہیں۔

کیوریٹر بہاولپور چڑیا گھر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہرنوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی پتہ لگ سکے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *