Categories
Breaking news

بہادر پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کو سلیوٹ کرتا ہوں، وزیراعظم

Advertisement

جنگ نیوز

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اسٹاک ایکسچیج (پی ایس ایکس) کی عمارت پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کیا ہے۔

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ ناکام بنایا۔

انہوں نے لکھا کہ بہادر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو سیلیوٹ پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پیر کی صبح 4 دہشت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ کردیا تھا۔

پہلے سیکیورٹی گارڈز نے ان دہشت گردوں کو عمارت کے اندر داخل ہونے سے روکے رکھا اور پھر پولیس اور رینجرز نے ان دہشت گردوں کا خاتمہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنادیا۔

یہ بھی پڑھیے: شہید پولیس افسر نے دہشتگردوں کو آگے بڑھنے سے روکا

اس حملے میں ایک پولیس افسر اور تین سیکیورٹی گارڈز شہید ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے ڈی جی رینجرز سندھ نے بتایا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صرف 8 منٹ میں دہشت گردوں کا صفایا کردیا تھا۔

انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا تھا کہ اس واقعے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *