Categories
Breaking news

بہادر خاتون کا زہریلے سانپ سے ہوا مقابلہ، ویڈیو وائرل ہو گئی

 بہادر خاتون اور خوفناک سانپ

آسٹریلیا میں ایک بہادر خاتون نے زہریلے سانپ کے شکجنے سے اپنے کتے کو چھڑا لیا، گھر کے لان میں موجود 9 ماہ کے کتے کو سانپ نے اچانک دبوچ لیا تھا۔

آسٹریلیا کے کوئینز لینڈ میں واقع سنشائن کوسٹ ریجن کے نواحی علاقے میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔ یہ کتا جو ایک ولف ہاؤنڈ کراس ہے، اس کی ملکیت مشیلہ وین شوون نامی خاتون کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کتے کی مالکن مشیلہ وین کا 9ماہ کا کتا گھر کے لان میں تھا کہ جھاڑیوں میں بیٹھے ایک زہریلے سانپ نے اس پر اچانک حملہ کردیا اور اس کے جسم پر مکمل گرفت کرلی۔

کتے کی آواز سن کر قریب ہی موجود خاتون نے بڑے کاغذ کے رول سے اسے مارنے کی کوشش کی لیکن کوئی فرق نہیں پڑا،
جب اس سے زیادہ کام نہیں ہوا تو اس نے کتے کو آزاد کرنے کے لئے اپنے ہاتھوں کا استعمال کیا اور سانپ کے پچھلے حصے کو اپنے ہاتھوں سے پکڑ کر جھٹکے دیئے۔

مشیلہ کا کہنا ہے کہ سانپ کے دبوچنے سے کتے کا دم گھٹ رہا تھا لیکن بار بار کی کوشش سے سانپ نے اپنے گرفت ڈھیلی کردی جس کے سبب کتے کو بچالیا گیا۔

مشیلہ نے بتایا کہ اس نے سانپ کو پھینک دیا اور کتے کے زخموں پر دوا لگائی جو خوش قسمتی سے زیادہ گہرے نہیں تھے۔ سوشل میڈیا صارفین نے مشیلہ کے اس اقدام کی تعریف کی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر انہیں ہیرو قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *