Categories
Breaking news

بھکاری کا نام دے کر شہباز شریف نے قوم سے اپنی نفرت کا اظہار کیا، مراد سعید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے شہباز شریف کی گفتگو پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو بھکاری کا نام دے کر شہباز شریف نے قوم سے اپنی دائمی نفرت کا اظہار کیا ہے۔

ہم نےغداری کی ہے تو جنرل باجوہ، ڈی جی ISI ثبوت لائیں، شہباز شریف

صدر ن لیگ شہباز شریف نے جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم نےغداری کی ہے توثبوت لائے جائیں ۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور ان کی سیاست شرمندگی، منافقت اور رسوائی کی عملی تصویر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف میں رتی بھر قومی غیرت و حمیت ہوتی تو بیرونی سازش کا مہرہ نہ بنتے۔

مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور ان کے اتحادیوں کو پارلیمانی کمیٹی میں باضابطہ طور پر مدعو کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جانتے تھے سازش بےنقاب ہوچکی ہے جس کا مرکزی کردار ان کے مفرور بھائی ہیں۔

مراسلہ قومی اسمبلی کی کمیٹی کے سامنے رکھا، شہباز شریف نہیں آئے ، شہباز گل

شہباز گل نے کہا کہ اب آپ دوسروں کو گھسیٹ رہے ہیں، شہباز شریف صاحب کا بیان بڑا حیران کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو بھکاری کا نام دے کر شہباز شریف نے قوم سے اپنی دائمی نفرت کا اظہار کیا ہے۔

مراد سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف ہمت کریں اور حواریوں کو انتخاب میں حصہ لینے پر آمادہ کریں، عوام انتخابات میں پاکستان دشمن عناصر اور سازشوں کو عبرت کا نشان بنا دے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.