Categories
Breaking news

بھلوال کے سرکاری اسپتال کے صحن میں بچے کی پیدائش

بھلوال کے سرکاری اسپتال کے صحن میں بچے کی پیدائش

سرگودھا کے علاقے بھلوال کے سرکاری اسپتال میں صحن میں بچے کی پیدائش ہوئی، تاہم نومولود پیدائش کے کچھ دیر بعد انتقال کر گیا۔

خاتون کو طبعیت خراب ہونے پر ڈلیوری کیلئے اسپتال لایا گیا تھا۔

اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹرز نے مبینہ طور پر خاتون کو بر وقت چیک نہیں کیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ بچہ مردہ تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

سی ای او ہیلتھ نے بھی واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

خاتون کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی غفلت کا نوٹس لیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *