Categories
Breaking news

بھاری بھرکم کیک نے مریم نواز کو مشکل میں ڈال دیا

Advertisement
مریم نواز ، والد کی سالگرہ کا طویل کیک پاکر خوش ہوگئیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر طویل کیک پانے کے بعد خوشی سے نہال ہوگئیں۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج اپنی 71ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اس حوالے سے مریم نواز پورا دن ٹوئٹر پر سرگرم نظر آئیں اور انہوں نے نواز شریف کی سالگرہ کے حوالے سے متعدد پوسٹ کیں۔

مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے والد کو سالگرہ کا پیغام دیتے ہوئے نواز شریف کے پاس نہ ہونے کے غم کا بھی اظہار کیا۔

مریم نواز نے اس کے علاوہ ٹوئٹر پر ایک بھاری بھرکم طویل کیک کی تصویر بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ ’میاں نواز شریف کی سالگرہ پر موصول ہونے والا یہ اب تک کا طویل ترین کیک ہے، سمجھ نہیں آرہا اسے میٹرز میں ناپوں یا کلو میٹر میں لیکن اس کے ساتھ جو محبت ہے وہ بے حساب ہے‘۔

مریم نواز کی اس پوسٹ پر کسی صارف نے تجویز دی کہ اس کیک کو مریم نواز اپنی مرضی کے کسی فلاحی ادارے میں بھجوادیں جس پر مریم نے جواب دیا کہ وہ پہلے ہی ایسا کرچکی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *