Categories
Breaking news

بھارت کے سینئر سفارتکاردفتر خارجہ طلب، لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ

Advertisement

 بھارت کے سینئر سفارتکاردفتر خارجہ طلب، لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ

پاکستان نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے احتجاجی مراسلہ تھمایا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے گذشتہ روز لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 50سالہ خاتون شہید جبکہ بچےاور خاتون سمیت 4افراد شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل سول آبادی کونشانہ بنایاجارہاہے، بھارت رواں سال 3012بارجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے جبکہ بھارتی فائرنگ سےرواں سال 28شہادتیں اور 253افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کا شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، بھارتی فوج کا شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، بھارتی خلاف ورزیاں کسی سنگین اسٹریٹیجک غلط فہمی کا باعث بن سکتی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت 2003 کی جنگ بندی کے معاہدے کا احترام یقینی بنائے، بھارت اپنی افواج کو جنگ بندی پر کاربند کرکے عمل کی ہدایت کرے۔

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات یقینی بنائے، بھارت ایل او سی پر معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق امن برقرار رکھے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *