Categories
Breaking news

بھارت کے خلاف حاصل شواہد اہم ممالک کے سفیروں کے ساتھ شیئرکریں گے، وزیرخارجہ

Advertisement
بھارت کے خلاف حاصل شواہد اہم ممالک کے سفیروں کے ساتھ شیئرکریں گے، وزیرخارجہ

وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف حاصل شواہد اہم ممالک کے سفیروں کے ساتھ شیئرکریں گے، پی فائیو اور دیگر اہم ممالک کے سفیروں کو پیر کے روز دفترخارجہ میں مدعو کریں گے۔

Advertisement

شاہ محمو د قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور آو آئی سی کے پلیٹ فارم پر بھی یہ معلومات شیئر کی جائیں گی، ناقابل تردید شواہد دنیا کے سامنے رکھے ہیں، دنیا سے توقع کرتے ہیں کہ ان ٹھوس شواہد پر سیاسی مصلحتوں کا شکار نہ ہو۔

Table of Contents

x
Advertisement

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت افغانستان کے امن عمل کو نقصان پہنچا سکتا ہے ، بھارت اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کررہا ہے، سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنا کردار ادا کریں اور بھارت کی باز پرسی کریں۔

شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ کچھ ممالک بھارت سے تعلقات متاثر نہیں کرنا چاہتے لیکن ہم ان ممالک کو احساس دلائیں گے کہ تعلقات اپنی جگہ عالمی قوانین کی بھی اہمیت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیرخارجہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ ہماری حکمت عملی کثیرالجہتی ہو، امریکا میں نئی انتظامیہ سامنے آنے والی ہے جس کا بنیادی فلسفہ ہے کہ خارجہ پالیسی اخلاقی قدروں پر ہو۔

انہو ں نے کہا کہ بھارت کے پاکستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ناپاک عزائم ہیں، ہم بھارت کے عزائم کو بروقت بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ہم پوری طرح بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، علماء اور مذہبی قیادت کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *