Categories
Breaking news

بھارت کے ایسے شواہد ہیں جن کی تردید ممکن نہیں، شہباز گل

Advertisement
بھارت کے ایسے شواہد ہیں جن کی تردید ممکن نہیں، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بھارت کے ایسے شواہد ہیں جن کی تردید ممکن نہیں ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی کنفیوژن کی وجہ سے بھارت کو فائدہ ہورہا تھا، جو ممالک بھارت کو سپورٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اُن کے سامنے بھارت کا چہرہ واضح ہوجائے گا۔

شہباز گِل کی بلاول بھٹو اور احسن اقبال پر تنقید

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں سندھ پولیس کی گاڑی استعمال کی جارہی ہے

x
Advertisement

شہباز گل نے کہا کہ بھارت کی زمین آج دہشت گردی کے لیے استعمال کی جارہی ہے جبکہ پاکستان ذمےداری کےساتھ خطےمیں امن چاہتاہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے برابری کے تعلقات چاہتا ہے، اس لیے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت میں پاکستان سے کئی گنا زیادہ غربت ہے۔

معاون خصوصی شہباز گل نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے بھارت کیا کررہا ہے اور یہ سب ہم نے دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *