Categories
Breaking news

بھارت کی قید وبند کی صعوبتیں اشرف صحرائی کے آہنی عزم کو متزلزل نہ کر سکیں،راجہ مختار احمد سونی

بارسلونا(دوست نیوز)تحریک حریت کشمیر کے رہنما محمد اشرف صحرائی بھارتی قید میں انتقال کر گئے۔ترجمان حریت کانفرنس شیخ عبد المتین نے بتایا کہ جموں کورٹ بلوال جیل میں اسیر رہنما علاج معالجے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے دنیا فانی سے رخصت ہوگئے، تحریک آزادی کشمیر ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔
محمد اشرف صحرائی کی شہادت پر ندائے کشمیر ایسوسی ایشن اسپین کے صدر راجہ مختار احمد سونی اور سینئر کشمیری رہنما ملک محمد شریف نے کہا کہ محمد اشرف صحرائی جیسے بیٹے مائیں خال خال پیدا کرتی ہیں۔ وہ عزم صمیم کے پیکر تھے۔ شدید علیل ہونے کے باوجود جیل میں صحت کی سہولیات نہ ہونے پرزبان پر شکوہ نہیں لائے اور نہ ہی بھارتی حکومت سے رحمدلانہ اپیل کی ۔
راجہ مختار احمد سونی اور ملک شریف نے اشرف صحرائی کی دوران اسیری شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صھرائی خاندان کی تحریک آزادی کے لئے قربانیاں بے مثال ہیں بلکہ آزادی پر خود قربان ہوگئے۔ کشمیر کی دھرتی کا عظیم بیٹا ہمیشہ ہمارے دلوں میں آزادی کی شمع روشن رکھے گا ۔اور ہم اس خاندان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں ۔ایک دن کشمیری آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *