
وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پچھلے 3 سال میں 1230 حملے ہوئے ہیں جو ’را‘ کے اسپانسرڈ تھے، بھارت کی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کو دے رہے ہیں، توقع ہے کہ بین الاقوامی برادری بھارت کا احتساب کرے گی۔
اسلام آباد میں وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کہ دہشت گردی کرانے والا بھارت خود کو دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار قرار دیتا ہے، آج دنیا اور خطے کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ آج ایسے معاملے پر بات کرنے آئی ہوں، صبح سیکریٹری خارجہ نے غیر ملکی سفیروں کو بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے بارے میں بریفنگ دی، پاکستان وہ ملک ہے جو دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے۔
جوہر ٹاؤن بم دھماکا کیس، 4 ملزمان کو سزائے موت
انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کا فیصلہ سنادیا۔
حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت نے جوہر ٹاؤن لاہور میں دہشت گردی کی، اگر آپ پڑوسیوں کے گھر میں آگ لگانے کی کوشش کریں گے تو آگ آپ کے گھر تک بھی پہنچے گی، ہم نے تحقیقات مکمل ہونے اور ثبوتوں کا انتظار کیا، افسوس کی بات ہے کہ بعض بھارتی رہنما اس واقعے کی تعریفیں کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے زیادہ کسی نے دہشت گردی کا فائدہ نہیں اٹھایا، بھارت نے عالمی سطح پر انسدادِ دہشت گردی کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا، یہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے اور خطے میں دہشت گردی کی متعدد تنظیموں کی معاونت و مدد کرتا رہا ہے۔
وزیرِ مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت کو اس پالیسی سے پیچھے ہٹنا ہو گا، بھارت کو دیا گیا ڈوزیئر اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے ارکان سے شیئر کیا ہے، بھارتی شہریوں کے بارے میں ریڈ وارنٹس جاری ہو چکے ہیں، واقعے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ ممالک سے باہمی قانونی معاونت کی درخواست کر دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے جو کارروائیاں ہو رہی ہیں ان سےخطے کو براہِ راست نقصان پہنچ رہا ہے، صرف بھارت کو اگر ذمے دار نہ بھی سمجھیں تو ماضی کے اور حالیہ واقعات وہاں سے دہشت گردی ثابت کرتے ہیں، یہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے، بھارت پاکستان میں امن ہی نہیں چاہتا۔
وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کیس میں بھی پاکستان نے ثبوت پیش کیے، جوہر ٹاؤن میں دہشت گردی بھارت کا منصوبہ تھا اور اس کو بھارت نے سر انجام دیا، جن کو اس دہشت گردی میں سزا ہوئی وہ صرف فرنٹ مین تھے، اس واقعے کے اصل کردار بھارتی ریاستی پشت پناہی میں آزاد ہیں، پاکستان اس حوالے سے آواز اٹھاتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل بلوچ علیحدگی پسندوں کی حمایت کر رہا ہے، بھارت سے زیادہ دہشت گردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا اور خود کو مظلوم ظاہر کرنا کوئی ملک نہیں جانتا، یہ ایک روگ اسٹیٹ بن چکا ہے جو سلامتی کونسل کی قراردادوں کو قبول کر کے ان پر عمل درآمد سے انکاری ہے۔
لاہور، جوہر ٹاؤن دھماکے میں را ملوث، 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے، وزیر داخلہ
اسلام آبادوفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا…
حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت دہشت گردوں کی سلامتی کونسل میں لسٹنگ کے عمل میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے، گویندا پٹنائک، دنگارا، پارتھیا سارتھی بھارتی دہشت گرد ہیں جن کو ریاستی پشت پناہی دی جا رہی ہے، کیا ہمیں بھارت کے حوالے سے مزید ثبوتوں کی ضرورت ہے؟ اس کے خلاف لاہور میں ہوئی دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دنیا اس کو دیکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں کوئی ایسی ملاقات نہیں تھی جس کا ہم نے مطالبہ کیا ہو اور وہ نہ ہوئی ہو، افغانستان میں بڑا اچھا استقبال کیا گیا، ہم جو حاصل کرنا چاہتے تھے وہ ہم نے کیا، ہم اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے سب کچھ کریں گے، ایک پاکستانی شہید ہونا بڑی سنجیدہ بات ہے۔
وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے یہ بھی کہا ہے کہ مارکیٹنگ پر وسائل خرچ کرنےکی بجائے اپنامضبوط کیس بنانا چاہتے ہیں، دنیا کی طرف سے بھارت کے اقدام پر عدم توجہی ایک خطرناک بات ہو گی، بھارت سیکولر ویلیوز کے طور پر جانا جاتا تھا مگر آج کس کے لیے جانا جاتا ہے؟ بھارت کسی بھی طرح کا ایڈونچر ازم کر سکتا ہے، وہ سیاسی مفادات کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پی ٹی آئی کا حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے چیلنج کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومتی ارکان کی بریت کے تمام فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
-
تحریک انصاف نے صرف الزام، گالی اور تقسیم کی سیاست کی، مریم اورنگزیب
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے صرف الزام، گالی اور تقسیم کی سیاست کی ہے۔
-
سانپ، آپ سے غلطیاں کرا کے نااہلی کے دروازے پر لے آئے، فیصل واوڈا
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سر سانپ اور کیڑے آپ سے غلطیاں کرا کے نااہلی کے دروازے پر لے آئے ہیں، یہ غلطیاں انہوں نے آپ سے کروائی ہیں۔
-
جعلی پینشن اسکینڈل: ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کے فرانزک کا حکم
کراچی کی احتساب عدالت نے 3 ارب 20 کروڑ روپے کے جعلی پینشن اسکینڈل کے ملزمان کے بینک اکاؤنٹس کا فرانزک کرانےکا حکم دے دیا۔
-
لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹیں رات 10بجے بند کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ میں کمی کے لیے لاہور کی مارکیٹس کو رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا، ریسٹورنٹس ہفتے میں 4 دن رات 10 بجے جبکہ 3 دن 11 بجے بند ہوں گے۔
-
سکھر حیدر آباد موٹروے منصوبے میں کرپشن، کراچی سے اہم ملزم زیرِ حراست
سکھر حیدر آباد موٹر وے ایم 6 کے منصوبے میں کرپشن کے معاملے میں اینٹی کرپشن پولیس نے ایک اور اہم ملزم کو حراست میں لے لیا۔
-
اے این ایف نے ماتحت عدالت کے فیصلے سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ماتحت عدالت کے فیصلے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیے۔
-
تاجکستان کے صدر سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
-
شہریوں کی غیر قانونی حراست، ڈی آئی جی آپریشنز کی لاہور ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی
3 شہریوں کو غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز نے لاہور ہائی کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
-
بیرونی قرضوں پر مزید انحصار نہیں کر سکتے، اسحاق ڈار
وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں ایکسپورٹس بڑھانا ہوں گی، بیرونی قرضوں پر مزید انحصار نہیں کر سکتے
-
فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست مسترد
الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔
-
برطانوی امتحانی بورڈ اور ڈی ایچ اےکالج اینڈ اسکول سسٹم کے مابین اشتراک قائم
برطانوی امتحانی بورڈ، لرننگ ریسورس نیٹ ورک (LRN) نے سینٹر فار ایمرجنگ اسٹڈیز اور iLearn کے علاوہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کالج اینڈ اسکول سسٹم (CES-DHACSS) کے ساتھ بھی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے۔
-
کاغذات میں مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان کیخلاف نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر
مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔
-
اعظم سواتی کو سندھ حکومت کے طیارے میں نہیں لایا گیا، مراد علی شاہ
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو لانے کے لیے سندھ حکومت کا طیارہ استعمال نہیں ہوا
-
امریکا میں پاکستان کی زیرِ ملکیت اہم عمارت فروخت کرنے کی تیاری
امریکا میں پاکستان کی زیرِ ملکیت بیچی جانے والی عمارت واشنگٹن ڈی سی کے مہنگے ترین علاقے نارتھ ویسٹ میں ہے۔
-
اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق نہ دینے کا اقدام چیلنج
لاہور ہائی کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو بلدیاتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق نہ دینے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا۔