Categories
Breaking news

بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے: شاہ محمود

Advertisement
بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے: شاہ محمود

وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

ایک بیان میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ قوتیں پاکستان میں استحکام دیکھنا نہیں چاہتیں۔

ہمارے جوانوں پر حملے میں بھارت کا ہاتھ تھا، وزیرخارجہ

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک طرف ہم کرتارپور راہداری کھول رہے ہیں، دوسری طرف بھارت سے امن برداشت نہیں ہورہا، بھارت دنیا کے سامنے بےنقاب ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان مخالف قوتوں کو استعمال کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر اٹھانے پر نئی سازش کی جاتی ہے۔

وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جاتا ہے، جبکہ بھارت پڑوسی ملک افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا۔

یہ بھی پڑھیئے: بھارت کو اپنا رویہ اور لب و لہجہ بدلنا ہوگا، شاہ محمود

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت اپوزیشن کو جو کچھ کرنا تھا وہ انہوں نے کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *