Categories
Breaking news

بھارت میں مسلمان اداکار غیر محفوظ، مودی سرکار کی پول کھل گئی۔۔۔ قتل کی سازش بےنقاب

Advertisement
Advertisement

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی اداکار سلمان خانبھارتی پولیس نے بالی ووڈ کے دبنگ خان کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے شارپ شوٹر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان چار ماہ کے بعد حال ہی میں قرنطینہ مکمل کر کے اپنی ممبئی کی رہائش گاہ واپس لوٹے انہیں ایک گینگ نے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق سلمان خان کی ریکی کرنے کے لیے گینگ کے اراکین نے اداکار کے پڑوس میں گھر خریدا اور تاکہ وہ گلی میں بیٹھ کر اپنا کام مکمل کریں اور پھر موقع ملتے ہی سلمان خان کو قتل کردیں۔

پولیس کے مطابق بشنونی اور سمپت نہرہ نامی جرائم پیشہ افراد نے اس سے قبل بھی سلمان خان کو 2018 میں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، سمپت نہرا دو سال قبل بھی اسی الزام میں گرفتار ہوچکا ہے۔ پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر سنپت نہرا اداکار کو لارینس بشنوئی کے کہنے پر قتل کرنا چاہتے تھے، کیوں کہ لارینس سلمان خان کو جنوری میں قتل کرنے کی دھمکی دے چکا تھا۔

ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اُس نے دو ماہ تک سلمان خان کے گھر کی ریکی کی اور سیکیورٹی سے متعلق اہم معلومات بھی حاصل کرلی تھیں۔

سنپت نے بتایا کہ وہ سلمان خان کو اُس وقت نشانہ بناتا جب وہ اپنی بالکونی میں آکر مداحوں کو ہاتھ ہلاتے، اس سے پہلے وہ نشانہ تاک کر بیٹھ جاتا اور آتے ہی گولی ماردیتا۔ ملزم نے یہ بھی بتایا کہ سلمان خان اپنے گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *