Categories
Breaking news

بھارت میں بھی اشیائے خوردنی مہنگی مل رہی ہیں، عمران خان

Advertisement
 بھارت میں بھی اشیائے خوردنی مہنگی مل رہی ہیں ، عمران خان

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں بھی اشیائے خوردنی مہنگی مل رہی ہیں، خراب موسم کے باعث تخمینے سے کم گندم پیدا ہوئی، آئندہ گندم اور چینی سے متعلق کارٹیلائزیشن نہیں ہونے دیں گے۔

عمران خان نے ’نیا پاکستان سرٹیفکیٹ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آدھا ٹیکس ریونیو قرضوں کی قسط میں چلا جاتا تھا، 17 برس بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا ہے۔

Table of Contents

x
Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو قائل کریں اپنا پیسہ پاکستان لائیں، اسکیم سے اوورسیز پاکستانی رقم بھی لاسکیں گے اور انہیں ریٹرن بھی اچھا ملے گا۔

عمران خان نے کہا کہ کرنسی کی قدر کم ہونے سے مہنگائی بڑھتی ہے، پچھلے چار مہینے میں پاکستان کے قرضے میں اضافہ نہیں کیا، سمندر پاکستانی ملک کا بڑا سرمایہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

انہوں نے کہا کہ کئی ملکوں میں بڑھتا ہوا اسلاموفوبیا تشویشناک ہے، کئی ملکوں میں اسلاموفوبیا ہے، اسلام کے خلاف مہم چلی ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک اوورسیز پاکستانیوں کو قائل کریں کہ وہ ڈالر وطن لائیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *