Categories
Breaking news

بھارت میں بابری مسجد کے بعد ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کرنے کی سازش، جانیے تفصیلات

Advertisement
Advertisement

مسجد

بھارت میں بابری مسجد کو شہید کرنے کے بعد ایک اور تاریخی مسجد کو شہید کرنے کی سازش شروع کردی گئی۔

بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتی برادری کو نشانہ بنانے کے بعد اب مسجد کو شہید کرنے کی سازش بھی شروع کردی گئی ہے۔

نئی دہلی میں 8 سو برس سے قائم قطب مینار کے احاطے میں واقع قوت الاسلام مسجد کے خلاف مقدمہ دائر کردیا گیا۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ قطب مینار کمپلیکس ماضی میں جین اور ہندو مندروں پر مشتمل تھا، مسلمان بادشاہ قطب الدین ایبک نے 27 مندروں کو مسمار کرکے مسجد تعمیر کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسجد کی جگہ مندر کو بحال کرکے دیوی دیوتاؤں کی پوجا کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 24 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 28 سال گزرنے کے باوجود آج بھی بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ دنوں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ ’مسلم مخالف اقدامات کے ذریعے بھارت میں مقیم مسلمانوں کو خوفزدہ کیا جارہا ہے، بی جے پی کےمذموم ارادے دراصل بڑھتے ہوئے انتہا پسندانہ نظریے کے عکاس ہیں‘۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *