Categories
Breaking news

بھارت آسٹریلیا سیریز، 5 میچز کے ٹکٹ فروخت

آسٹریلیا بھارت محدود اوورز کی سیریز کے 6 میں سے 5 میچز کے ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 27 نومبر کو سڈنی کے پہلے ایک روزہ میچ کی 19 سو نشستیں دستیاب ہیں جبکہ اسٹیڈیم میں پچاس فیصد تماشائیوں کے لیے نشستیں رکھی گئی ہیں۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز میں چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچز 27 اور 29 نومبر کو سڈنی میں ہوں گے جبکہ تیسرا ون ڈے 2 دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ٹی 20 میچز 4, 6 اور 8 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔سیریز کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر، تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری اور چوتھا ٹیسٹ 15 جنوری سے شروع ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *