Categories
Breaking news

بھارتی کپتان روہت شرما جنوبی افریقا کے ون ڈے سیریز سے باہر

بھارتی کپتان روہت شرما جنوبی افریقا کے ون ڈے سیریز سے باہربھارتی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق حال ہی میں ویرات کوہلی کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بنائے جانے والے روہت شرما اپنی انجری سے صحتیاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق روہت شرما کی غیر موجودگی میں کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جسپریٹ بمرانائب کپتان ہوں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق روہت شرما کی غیر موجودگی میں کے ایل راہول بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ جسپریٹ بمرانائب کپتان ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورے پر ہے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے، روہت شرما انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے۔

خیال رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز 19 جنوری سے شروع ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *