Categories
Breaking news

بھارتی کرکٹر یوزیندرا چاہل نے معروف یو ٹیوبر سے شادی کرلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یوزیندرا چاہل نے معروف یوٹیوبر اور کوریو گرافر دھنا شری ورما سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی منگنی رواں سال اگست میں ہوئی تھی اور اب دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔شادی کی تقریب میں گھر کے قریبی افراد نے شرکت کی، تقریب بھارتی شہر گروگرام میں روایتی انداز میں منعقد کی گئی۔شادی کی تقریب میں کوریوگرافر دھناشری ورما نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کررکھا تھا جبکہ دلہے چاہل سنہری رنگ کی شیروانی میں ملبوس تھے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *