Categories
Breaking news

بھارتی کرکٹر شاردل ٹھاکر نے منگنی کرلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شاردل ٹھاکر نے اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کرلی۔شاردل ٹھاکر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی دلکش تصاویر شیئر کیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاردل ٹھاکر اور اُن کی منگیتر نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر ’ہلکے پیازی‘ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منگنی کے دن شاردل ٹھاکر اور اُن کی منگیتر بےحد خوبصورت لگ رہی تھیں۔شاردل ٹھاکر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیشہ والے سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔‘اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے کیپشن میں دل والے اور انگوٹھی والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
واضح رہے کہ شاردل ٹھاکر بھارت کے لیے 15 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچوں کے علاوہ چار ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *