Categories
Breaking news

بھارتی مسافر بردار طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Advertisement
Advertisement

بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

ریاض سے دہلی جانے والی بھارتی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز مسافر کے جاں بحق ہونے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے بھارت جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز جی او ڈبلیو 6658 کو ہنگامی طور پر کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے مسافر کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

کنٹرول ٹاور کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت ملنے کے بعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی اور فوری طور پر ڈاکٹر اور طبی عملے کو طلب کرکے مسافر کا چیک اپ کرایا گیا۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ گو ایئر کی فلائٹ کو انسانی بنیادوں پر لینڈنگ کی اجازت دی گئی، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹر نے مسافر محمد نوشاد کی موت کی تصدیق کردی، ڈاکٹر کے مطابق مسافر کی موت حرکت قلب بندہونے کے باعث ہوئی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *