Categories
Breaking news

بھارتی فوج کی LoC پر فائرنگ، 1 شہری شہید، 3 زخمی

Advertisement
بھارتی فوج کی LoC پر فائرنگ، 1 شہری شہید، 3 زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کی زندگی لینے کا سلسلے تاحال نہیں رکا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج بھی بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 1 شہری شہید ہو گیا۔

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی، احتجاج ریکارڈ

بھارتی فوج نے 11 نومبر کو ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی۔

x
Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 2 خواتین شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج نے رکھ چکری اور خنجار سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھاتی فوج نے تری بند اور سماہنی گاؤں کی آبادی کو راکٹ اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *