Categories
Breaking news

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھی بھر پور جوابی کارروائی، متعدد بھارتی چوکیاں تباہ

Advertisement
Advertisement

بھارتی فوجیبھارت پر جنگی جنون سوار لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری نے سول آبادی کو نشانہ بنایا۔

ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی، پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کر کے متعدد بھارتی چوکیوں کو تباہ کر دیا، جس کے بعد دشمن کی گنیں بھی خاموش ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول کے سرحدی گائوں چتر، ججوٹ بہادر ، جگالپال میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائر نگ اور گولہ باری کی۔

جس سے آسیہ بیگم زوجہ ملک سکندر ساکن ججوٹ بہادر شدید زخمی ہو گئیں۔ جن کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔

ادھر پاک فوج نے موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ جس سے متعدد چوکیاں تباہ ہوئی ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *