Categories
Breaking news

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، بچی شہید، 4 افراد زخمی

Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج

بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر کے 11 سالہ بچی کو شہید اور 4 افراد کو زخمی کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے آٹومیٹک اور ہیوی مارٹر گولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 11 سالہ بچی شہید جب کہ 75 سال کی خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستانی فوج نے بھارتی پوسٹوں پر مؤثر جوابی حملہ کیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی فورسز نے ایل او سی کے بیدوری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا تھا جب کہ اس سے قبل بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *