Categories
Breaking news

بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے پیغمبراسلام ﷺکی شان میں گستاخی قابل مذمت ہے: ترجمان دفترخارجہ

Advertisement
Advertisement

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدریترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے پیغمبراسلام ﷺکی شان میں گستاخی قابل مذمت ہے، عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کیا جارہاہے، کشمیریوں کی قربانیاں جدوجہد آزادی کو مزید مضبوط کررہی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے، بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے پیغمبراسلام ﷺ کی شان میں گستاخی قابل مذمت ہے، بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

شاہ محمود قریشی کے دورہ چین کے حوالے سے زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ وزیرخارجہ آج چین کے 2روزہ دورے پر روانہ ہوگئے، وزیرخارجہ کا دورہ چین تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں یواین جنرل اسمبلی کے75ویں اجلاس کے نومنتخب صدر پاکستان آئے ، وزیراعظم نے سری لنکن صدر کو ٹیلی فون کال کے ذریعے انتخابات پر مبارکباد دی، وزیر خارجہ سے امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کا رابطہ ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے کہا کہ او آئی سی کا جموں و کشمیر پر بڑا واضح موقف ہے، او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کا کردار بھی مقبوضہ کشمیر پر موجود ہے، نئےسیاسی نقشے میں تاریخی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ جونا گڑھ اور منادر میں استصواب رائے ہوا تھا ، بھارت اس استصواب رائےکو تسلیم کرنے سے انکاری ہے، ان ریاستوں پر بھارتی قبضہ غیرقانونی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *