Categories
Breaking news

بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی، ایک اور بے گناہ کشمیری شہید

Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج

مقبوضہ وادی کشمیر میں قابض درندہ صفت بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور بے گناہ کشمیری کو شہید کردیا۔

بھارتی فورسز نے اپنی بربریت کو جاری رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مزید ایک اور بے گناہ کشمیری کو شہید کردیا، خبر رساں ایجنسی کے مطابق قابض بھارتی افواج نے نام نہاد آپریشن کے نام پر نوجوان کوگولیاں ماریں۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے لارنو علاقے میں ہفتے کی صبح بھارتی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی میں قابض بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی، جس کے دوران خواتین کو بھی ہراساں کیا گیا اور بزرگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جارحیت پسند بھارتی فوج نے اسی پر بس ہی نہیں کی بلکہ ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا اور ماضی کی طرح اس ماورائے عدلت قتل کو بھی مسلح مقابلہ ثابت کرنے کی کوشش کی۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی بھارتی اقدام کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرگیا ہے، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بھارتی فورسز نے 218 سے زائد کشمیری شہید کئے، شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *