Categories
Breaking news

بھارتی اداکار فلم کی شوٹنگ کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوگئے

Advertisement

دریا

ملیالم فلموں کے اداکار انیل نیڈو منگڈ بھارتی ریاست کیرالہ میں ڈیم میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے، ان کی موت کے باعث شوٹنگ روک دی گئی۔

نیڈو منگڈ فلم کی شوٹنگ کے لیے تھوڈو پوزا میں تھے، فلم میں مرکزی کردار جو جو جارج نبھار ہے تھے۔

48 سالہ انیل کا شمار فلم نگری کے باصلاحیت اداکاروں میں ہوتا تھا اور وہ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

انیل فلم کی شوٹنگ کے لیے کیرالہ کے علاقے تھوڈو پوزا میں واقع ڈیم ملنکارا گئے تھے جہاں شوٹنگ کے بعد دوستوں کے ہمراہ نہانے گئے۔

Advertisement

آنجہانی اداکار نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور پھر واپس نہ آسکے بعد ازاں دوستوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے 30 منٹ بعد ان کی لاش نکالی گئی۔

اداکار کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

ملیالم اداکار نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا تاہم بعد میں ٹی وی اینکر بن گئے، لیکن کچھ عرصہ بعد ہی وہ فلموں میں جلوہ گر ہونے لگے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *