
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بڑے مسائل ایزی لوڈ سے حل نہیں ہوتے، اُس کا وقت چلا گیا۔
پشتو ویب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ میرے پاس ریاست پاکستان کا اختیار تھا، مجھ پر ٹی ٹی پی کا بھی اعتماد ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ ہو تو بات چیت کے لیے اس کا انتخاب کیا جاتا ہے، جس پر دونوں کا اعتماد ہو، ہم افغانستان گئے اور مذاکرات میں پیشرفت ہوئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مفتی نور ولی نے جون میں جرگہ کے پیش نظر سیز فائر کا اعلان کیا تھا، جو کچھ وجوہات کی وجہ سے برقرار نہیں رہ سکا، دراصل کچھ غلط فہمیاں ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے مسائل ایزی لوڈ سے حل نہیں ہوتے ایزی لوڈ کا وقت گیا، میرے کردار کے بارے میں سراج الدین حقانی اور ٹی ٹی پی سے پوچھ لیں۔
بیٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ میں نے حزب اسلامی کے ساتھ 1984 سے 1989 تک ڈاکٹر نجیب کے خلاف جہاد کیا، ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر گروپ کے درمیان صلح کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بندوق برداروں کا بندوق کے ذریعے پاکستان پر قبضہ ناممکن ہے، ہمیں چاہیے بندوق اور طاقت کی خواہش نہ رکھیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی نے کہا کہ حافظ گل بہادر گروپ جنگ بندی کر کے حکومت کے ساتھ بات چیت کرے، حافظ گل بہادر گروپ کے ٹی ٹی پی سے معاملات میں ہماری ضرورت ہو تو تیار ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیراعظم کی کوششیں رنگ لے آئیں، موسمیاتی تباہی کے شکار غریب ممالک کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بڑی مدد مل سکے گی۔
-
آپ کا فون آپ کی فیکٹری یا بزنس ہے، امین الحق
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے 22 کروڑ افراد کے پاس موبائل فون ہونا چاہیے تاکہ وہ ای کامرس میں حصہ ملائیں۔
-
عمران خان کی جان کو دشمن ملکوں کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے، رانا ثناء اللّٰہ
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے ہی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر الزمات لگا چکے ہیں۔
-
بلاول دھمکی دینے سے پہلے لال حویلی سے ہو کر جائے، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، پوری کوشش ہوگی مغرب سے پہلے پوری دنیا عمران خان کا خطاب سن سکے۔
-
انگلینڈ ٹیم کے دورہ سے پہلے سرچ آپریشن کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس ہوا۔
-
عمران خان کا زخمی ٹانگ کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کرنے کا اعلان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ وہ زخمی ٹاک کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔
-
آج کے بچے کل کے لیڈر ہیں، بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کے بچے کل کے لیڈر ہیں، ان کے ذہنوں کو رواداری کے ساتھ پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔
-
میاں طفیل کے صاحبزادے میاں حسن فاروق انتقال کرگئے
سابق امیر جماعت اسلامی میاں طفیل محمد کے صاحبزادے میاں حسن فاروق انتقال کرگئے ہیں۔
-
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کی سی پی او راولپنڈی سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماؤں نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی سے ملاقات کی۔
-
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 8 مہینوں میں معیشت ہر شعبے میں پیچھے گئی، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بے روزگاری میں 22.5 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال مارچ تا ستمبر پاکستان کی برآمدات میں 19 فیصد کمی واقع ہوئی۔
-
سب سے بڑے منصب کی تضحیک کا مقصد آئین کی تذلیل ہے، عمران اسماعیل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سپریم کمانڈر کو دھمکی دینے والا کسی کو نظر نہیں آرہا ہے۔
-
نوری آباد: ایم نائن موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی
نوری آباد کے قریب ایم نائن موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
-
شکارپور میں جلسہ، مولانا فضل الرحمان کی بذریعہ ہیلی کاپٹر آمد
جلسے میں شرکت کیلئے جے یو آئی کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
-
میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، ذوالفقار جونیئر
ذوالفقارعلی بھٹوجونیئر نے کہا کہ معاشرے سے انسانیت ختم ہوتی جا رہی ہے، آج ہم معاشرے میں تقسیم ہو چکے ہیں۔
-
ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تحریکِ انصاف کے پھیلائے گئے جھوٹ میں کوئی حقیقت نہیں۔
-
کراچی: KPT کا کیماڑی میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کا فیصلہ
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے کراچی کی بندرگاہ کیماڑی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔