Categories
Breaking news

بڑے شہروں میں کورونا کیسوں میں کمی

بڑے شہروں میں کورونا کیسوں میں کمی

پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز میں کمی جبکہ چھوٹے شہروں میں اضافہ ہونے لگا۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں کورونا کیسز کی شرح 25 فیصد، کراچی میں 17، لاہور اور کوئٹہ میں 13، اسلام آباد میں 8 اور سب سے زیادہ شرح مظفرآباد اور دیامر میں 39 فیصد رہی۔

کوئٹہ میں کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود ایس او پیز کی کہیں پابندی نہیں کی جارہی۔ بازاروں اور شاہراہوں پر شہری ماسک کے بغیر کورونا سے بے فکر دکھائی دے رہے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے 1350 نئے کیسز رپورٹ، 9 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 14108 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 1350 نئے کیسز سامنے آئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 509960 ویکسی نیشن کی گئی ہیں۔ اس طرح سندھ بھر میں ابتک 35087198 یعنی 64.23 فیصد ویکسی نیشن کی گئی ہیں۔

دوسری جانب کوٹلی میں کورونا کیسز کے باعث تمام تعلیمی ادارے 9 فروری تک بند کردیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *