Categories
Breaking news

بڑی خوشخبری کویتی ویزا رکھنے والوں کے لیے، جانیئے؟

Advertisement
Advertisement

 کویت

کویتی ویزا رکھنے والے ان ممالک کے افراد جو کرونا کے باعث کویت میں داخل نہیں ہوسکتے جِن پر حکومت نے فضائی پابندی عائد کررکھی ہے اُن کے لیے اب خوشخبری ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت حکومت آئندہ دو ہفتوں میں ممنوعہ ممالک کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرسکتی ہے، امکانات ظاہر کیے گئے ہیں ان پر سے فضائی پابندیاں ہٹالی جائیں گی اور ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

کویت نے 34 ممالک کے شہریوں کو کویت داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ کرونا کے پیش نظر دیگر ممالک سے آنے والے غیرملکیوں پر بھی سختی کی جارہی ہے اور ایس او پیز پر زور دیا جارہا ہے۔

پابندی کے شکار ممالک کے شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت آئندہ دو ہفتوں یا انتخابات کے بعد دی جاسکتی ہے۔ اگر ایسا ممکن ہوا و تمام افراد کو قرنطینہ اور صحت کے اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

اس حوالے سے کویتی محکمہ صحت کو تجاویز پیش کی گئی ہیں جن پر غور کیا جارہا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *