Categories
Breaking news

بيٹری کے پھٹنے سے پورا مکان تباہ، لاکھوں مالیت کا نقصان

Advertisement
Advertisement

آگ

مغربی جرمنی کے ايک چھوٹے سے شہر ميں ايک عجيب و غريب واقعہ پيش آيا، بجلی سے چلنے والی ايک سائيکل کی بيٹری اس قدر زور سے پھٹی کہ مکان ہی تباہ ہو گيا۔

مغربی جرمنی کے شہر لينگرچ ميں ايک مکان کو اس وقت شديد نقصان پہنچا، جب اس کے ايک غسل خانے کے باتھ ٹب ميں رکھی ہوئی اليکٹرک بائيک کی بيٹری پھٹ گئی، واقعہ گزشتہ جمعے کو پيش آيا، دھماکے کی شدت سے غسل خانے کا دروازہ اور اس کا پورا فريم ديوار سے اکھڑ گيا۔

ماہرين نے اس مکان کو پہنچنے والے نقصان کا تخمينہ دو لاکھ يورو کے لگ بھگ بتايا ہے۔ رہائشی عمارت کے بقيہ فليٹوں کے رہائشيوں نے زور دار دھماکے کی آواز اس وقت سنی۔ جب وہ شام کے وقت اپنے اپنے گھروں ميں ٹيلی وژن ديکھ رہے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جس مکان ميں يہ واقعہ پيش آيا اس کے مالک کو بيٹری ڈائننگ روم سے ملی۔ يہ ری چارجيبل بيٹری بجلی کے ديگر ساز و سامان کے ساتھ رکھی ہوئی تھی۔ مکان مالک نے بيٹری کو لے جا کر باتھ روم کے ٹب ميں رکھ ديا۔ يہ کام کرکے وہ اپنی اہليہ کے ساتھ گھر سے باہر نکل ہی رہا تھا کہ زور دار دھماکہ ہوا۔

اس واقعے کے بعد پوری رہائشی عمارت کے مکين اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور فائر بريگيڈ کی گاڑی نے پہنچ کر آگ بجھائی، گھر کے مکینوں کو معمولی زخم آئے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *