Categories
Breaking news

بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنےکا کام تکمیل کے قریب

مشینری کی مدد سے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنےکا کام تکمیل کے قریب

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ڈہرکی ٹرین حادثے میں مشینری کی مدد سے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنےکا کام تکمیل کے قریب ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹرین حادثے پر تمام ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں، زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا جا چکا ہے، پاک فوج ، رینجرز، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

ڈہرکی ٹرین حادثہ، وزیراعظم کی ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نے گھوٹکی میں خوفناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی ہدایت کردی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مشینری کی مدد سے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کونکالنےکا کام تکمیل کےقریب ہے، ٹریک سے ریلیف ٹرین اور کرین کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق آرمی کے دو ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں، پاک فضائیہ نے ایمرجنسی کیلئے چکلالہ اور بیس فیصل کراچی پر دو جہاز تیار کردیے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *