
ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں زیرِ حراست دو ڈاکوؤں کو دوران تفتیش ریکوری کے لیے لے جانے والی پولیس وین پر تین مسلح افراد کی فائرنگ کردی، فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے، تینوں مسلح افراد فرار ہوگئے۔
تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں تھانہ سٹی پولیس زیرِ حراست ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان فیض رسول اور نعمان کو دوران تفتیش ریکوری کے لیے لے کر جارہی تھی کہ نیو سٹی ہاؤسنگ سکیم کے قریب تین نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دونوں زیرِ حراست خطرناک ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کانسٹیبل فاروق بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔

مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے جبکہ زخمی کانسٹیبل اور ہلاک ہونے والوں کی نعشیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئیں۔

فرار ہونے والے مسلح ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکہ بندی کروادی گئی، زخمی کانسٹیبل محمد فاروق کو بہادری پر ڈی پی او وہاڑی زاہد نواز مروت کی جانب سے تعریفی سرٹیفیکیٹ کے ساتھ 50 ہزار انعام کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر ز کی جانب سے بہترین علاج معالجہ کی یقین دہانی کروائی گئی ہے
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
مریم نواز لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئیں
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز ضمانتی مچلکے جمع کرانے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔
-
کورونا ویکسین کارڈ جاری کرنے کے لیے پورٹل لانچ کر دیا گیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا ویکسین کارڈ جاری کرنے کے لیے پورٹل لانچ کر دیا۔
-
پیپلز پارٹی کا ن لیگ کو دیا گیا زخم ابھی تازہ ہے،فیاض چوہان
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا ن لیگ کو دیا گیا داغ مفارقت کا زخم ابھی تازہ ہے۔
-
گیلانی کے قائد حزبِ اختلاف بننے سے سینیٹ کا وقار بڑھے گا: شازیہ مری
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے قائد حزبِ اختلاف بننے سے سینیٹ کا وقار بڑھے گا۔
-
وزیر اعظم کی پناہ گاہوں میں سحر و افطار کے بہترین بندوبست کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے رمضان میں پناہ گاہوں و لنگر خانوں میں سحر و افطار کے بہترین انتظامات کی ہدایت جاری کی ہے۔
-
گلستان جوہر میں گیس لائن میں دھماکے سے خوف و ہراس
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گیس کی سپلائی لائن میں دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
-
آج وزیراعظم آفس کی لائٹس بند کی جائیں گی
ارتھ آور کی مناسبت سے آج وزیراعظم آفس کی لائٹس بند کی جائیں گی۔
-
حلیم عادل شیخ کو رہا کردیا گیا
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو رہا کردیا گیا، سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر حلیم عادل شیخ کو رہا کیا گیا۔
-
نیب مریم نواز کو ویسے ہی ٹریٹ کرے جیسے دیگر ملزمان کو کرتا ہے: فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب مریم نواز کو ویسے ہی ٹریٹ کرے جیسے دیگر ملزمان کو کرتا ہے، سینیٹ الیکشن کے بعد سے ن لیگ والوں کا منہ بنا ہوا ہے، اگر انتخابی اصلاحات ہو جاتیں تو سینیٹ الیکشن مذاق نہیں بنتا، استعفیٰ استعفیٰ کھیل لیا اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، پیر سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔
-
خواجہ آصف نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
-
کورونا وائرس کی برطانوی قسم خطے میں تیزی سے پھیل رہی ہے: اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ برطانوی قسم خطے میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
-
حکومت نے ہمیشہ اپنی کارکردگی سے مخالفین کو جواب دیا، فردوس عاشق اعوان
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہمیشہ اپنی کارکردگی سے مخالفین کو جواب دیا۔
-
ایک پارٹی کے فیصلے نے پی ڈی ایم کی جدوجہد کو نقصان پہنچایا، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل جو ہوا اس کو پی ڈی ایم میں لے کر جارہے ہیں، فضل الرحمٰن کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا سوچ رہے ہیں۔
-
ملک بھر میں کورونا SOPs کی خلاف ورزیوں کیخلاف کارروائیاں جاری
ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر21 دکانیں، ریسٹورینٹس اور میرج ہال سیل کردیے گئے جبکہ 70 ہزارسے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
-
چیئرمین HEC مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی فارغ
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو مدت ختم ہونے سے قبل ہی فارغ کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
-
ہر ضلع کا علیحدہ ترقیاتی پیکیج تیار کیا گیا ہے، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہر ضلع کا علیحدہ ترقیاتی پیکیج تیار کیا گیا ہے اور وہ جلد ہی فیصل آباد اور اٹک کا دورہ کریں گے۔