
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آنے کے معاملے پر بنی گالہ کے سابق نگراں انعام خان نے آڈیو میں اپنی آواز کی تصدیق کردی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انعام خان نے کہا کہ انہوں نے ہی بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ سے متعلق گفتگو کی۔
واضح رہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر کھینچنے والے ملازم پر برہم ہوگئیں، ان کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔
بشریٰ بی بی نے بنی گالا کے نگراں انعام سے پوچھا، جو توشہ خانہ سے چیزیں آئی تھیں آپ نے اسفر کو کہا تھا کہ ان کی تصویریں کھینچ کر بھیجو؟ گھر کے اندر جو چیز آئے اس کی تصویر تو نہیں کھینچتے، گھر سے باہر جو آئے ان کی تصویر کھینچنی چاہیے۔
بشریٰ بی بی نے فون ہولڈ کروا کر دوسرے ملازم سے بھی پوچھ گچھ کی اور پھر غصے میں فون رکھ دیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
جنرل باجوہ نے میرے ساتھ ہی نہیں ملک کے ساتھ سنگین مذاق کیا، عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میری کسی سے ذاتی جنگ نہیں، صرف پاکستان اور عوام کی بات کرتا ہوں۔
-
کراچی: ایم اے جناح روڈ پر شاپنگ پلازہ کی پارکنگ میں آتشزدگی
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے دو فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
-
بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی
بشریٰ بی بی مبینہ آڈیو میں توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر کھینچنے پر برس رہی ہیں۔
-
اپنی تصویر لےکر ایپ پرحاضری کیوں نہیں لگائی؟ سندھ پولیس کے 776 اہلکاروں کی تنخواہیں روک لی گئیں
ایس ایس پی امجد شیخ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہر اہلکار کو ڈیوٹی پر پہنچ کر تصویر لے کر حاضری لگانا ضروری ہے۔
-
جلد 400 پبلک ٹوائلٹس بنیں گے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے ایمپریس مارکیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان بھی گورنر سندھ کے ساتھ تھے۔
-
نیب نے کسے کتنا دبانا اورچھوڑنا ہے فیصلہ باجوہ کا ہوتا تھا، عمران
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ ان سے بھی این آر او دینے کا کہا گیا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ کرپٹ لوگوں کو این آراو دینا ملک سے غداری ہے۔
-
پنجاب حکومت نے سستا آٹا اسکیم کو ٹھپ کردیا، حمزہ شہباز
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ سستا آٹا اسکیم کو موجودہ پنجاب حکومت نے عوام کے پیٹ پر لات مار کر ٹھپ کر دیا۔
-
ہمارے دور کا گروتھ ریٹ 6 فیصد، آج منفی ہے، شوکت ترین
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ آمدنی بڑھتی ہے تو مہنگائی برداشت کرلی جاتی ہے۔
-
ہماری روس سے سستے تیل پر بات ہوچکی تھی، دستاویزات موجود ہیں، حماد اظہر
حماد اظہر نے کہا کہ خام مال کیلئے ایل سیز نہیں کھل رہیں، ملک تکنیکی ڈیفالٹ ہوچکا ہے، موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت سکڑ رہی ہے۔
-
ملزم کی بریت کے باوجود جیل میں موجودگی اختیارات کا غلط استعمال ہے، سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ملزمان کو بریت کے باوجود جیل میں رکھنا اختیارات کا غلط استعمال ہے۔
-
این ای ڈی یونیورسٹی طالبعلم کے قتل میں ملوث ملزم کم عمر ہے، ایڈیشنل آئی جی
ملزم نظام الدین افغان باشندہ ہے جو جمالی گوٹھ کا رہائشی ہے، دوسرے ملزم کی شناخت ہوچکی ہے اس کے رشتےداروں کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
-
پی ٹی آئی کا اسپیکر کے نام لکھا گیا خط قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی کے فلور پر استعفے سے متعلق زبانی اعلان کیا تھا، استعفے کے فیصلے کو تمام چینلز اور میڈیا نے نشر کیا۔
-
گیس اور بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 4 ہزار ارب ہونے کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ ٹیکس محصولات بڑھانے کا مطالبہ آئی ایم ایف کا ہے، 3 ہزار روپے ٹیکس تاجروں نے نہیں دیا اور سڑکوں پر نکل آئے۔
-
اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل کے حصول کی درخواست نمٹا دی گئی
عدالت نے کہا کہ وزارت داخلہ کو دیگر صوبوں سے مقدمات کی تفصیل لینے کا حکم جاری نہیں کرسکتے۔
-
لوگ مایوس ہوکر پاکستان چھوڑ کر جارہے ہیں، عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لوگ مایوس ہوکر پاکستان چھوڑ کر جارہے ہیں۔
-
عطا تارڑ توشہ خانہ کی نئی تفصیلات سامنے لے آئے
عمران خان نے اربوں روپے کے تحائف کی قیمت لاکھوں میں لگوائی، توشہ خانے کے تحائف اونے پونے فروخت کرکے اربوں روپے کا فائدہ لیا، رسیدیں بھی ہاتھ سے بنوائی گئی اور تفصیلات بھی مکمل نہیں لکھیں۔