
اسلام آباد کے سابق میئر شیخ انصر عزیز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بنی گالہ کی سڑک بنوانے سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔
ایک بیان میں شیخ انصر عزیز نے کہا کہ عمران خان نے بنی گالا کی سڑک بنوانے کے لیے محض 30 لاکھ روپے ادائیگی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بنی گالا کی سڑک بنوائی تو میں میئر اسلام آباد تھا، انہوں نے سڑک بنانے کےلئے سی ڈی ا ے کو صرف 30 لاکھ روپے دیے تھے۔
سابق میئر اسلام آباد نے یہ بھی کہا کہ 2019ء میں وزیراعظم ہاؤس سے ہدایات آئیں کہ وزیراعظم کے گھر کی طرف مین روڈ سےجو سڑک جاتی ہے، اس کی مرمت کرواکر دیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے صرف 30 لاکھ روپے ادا کیے گئے ، جس کا ریکارڈ موجود ہے۔
شخ انصر عزیز نے کہا کہ عمران خان کا دیا گیا پے آرڈر ریکارڈ میں موجود ہے، انہوں نے صرف ایک بار ادائیگی کی، اس کے بعد کوئی ادائیگی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ بنی گالا کی باقی سڑک ن لیگی قائد میاں نواز نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد بنوائی۔
گزشتہ روز لاہور کے جلسے سے خطاب میں عمران خان نے توشہ خانہ اور اس لیے گئے تحائف کی تشریح بیان کی اور پھر بتایا کہ انہوں نے تحائف بیچ کر بنی گالہ کی سڑک بنوائی تھی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
عمران خان کا کہا ایک ایک حرف سچ تھا، ترجمان پی ٹی آئی
سابقہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی سلامتی کمیٹی کےا جلاس اور اعلامیے پر ردعمل دیا ہے۔
-
پشاور: اے این ایف کی کارروائی، 68 کلوگرام منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتار
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق حیات آباد جہاز چوک پر اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 68 کلو گرام سے زائد منشیاب برآمد کرلی۔
-
ہمارے سیاسی دباؤ سے معاہدے ہوئے، اب شہر کے تمام ادارے میئر کے پاس ہوں گے، عامر خان
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے دو معاہدے کیے۔ کراچی غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ اس پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا کہ ایم کیوایم نے شہر کےحقوق کا سودا کیا۔
-
احسن اقبال عید کے بعد گوادر کا دورہ کریں گے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سی پیک منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے عید کے فوری بعد گوادر کا دورہ کریں گے۔
-
ابھی صرف 10فیصد سچ باہر آیا مزید بھی آئے گا، نواز شریف
مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے، جو آبھی رہا ہے، ابھی تو صرف 5یا 10فیصد سچ باہر آیا ہے مزید بھی سامنے آئے گا۔
-
پرویز رشید ریٹائرڈ بھارتی میجر کی ویڈیو لے آئے
-
وزیرخزانہ کے دورہ واشنگٹن کی مصروفیات سامنے آگئیں
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل معروف امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے بھی خطاب کریں گے۔
-
عمران خان نے 2 کروڑ لوگوں کوخطِ غربت سے نیچے کیا، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ توشہ خانہ بیت المال ہے جس پر آپ نے ڈاکا ڈالا، آپ نے بطور وزیراعظم جو تحفے وصول کیے انھیں دکانوں پر بیچا۔
-
اسلام آباد ہائی کورٹ: سماعت ویب سائٹ پر براہ راست دکھانے کا فیصلہ
عدالت نے لائیو اسٹریمنگ کادائرہ کار عام افراد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا، تاہم اس بارے میں کچھ اصول وضوابط بھی وضع کیے جائیں گے۔
-
آج کے اجلاس سے ہمارے موقف کو مزید تقویت ملی ہے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود نے مزید کہا کہ آج کے اجلاس سے اس حکومت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو مراسلہ بھیجا جاچکا ہے۔
-
اے این پی کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے ایک بار پھر انکار
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات دینے پر اے این پی نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
-
دعا کیس: گھر کی انٹرنیٹ سرچ ہسٹری اور آن لائن گیم کی تفصیلات حاصل کرلی گئیں
سربراہ ایف آئی اےکرائم سرکل سندھ عمران ریاض کا کہنا ہے کہ ٹیم میں فارنزک ماہر، ٹکنیکل اینالسٹ، ماہر نفسیات اور تفتیشی افسر شامل تھے۔
-
امریکا سے سفیر کا خط آج دیکھا اس میں کسی کا نام نہیں، رانا ثناء اللّٰہ
وزیر داخلہ نے بتایا کہ 120دن سے زیادہ کسی کا نام ای سی ایل میں نہیں رہے گا، اگر حکومت 120 دن میں کوئی شہادت نہیں لاتی تو ازخود نام ای سی ایل سے نکل جائے گا، دہشت گردی میں ملوث لوگوں کو اس قانون کے تحت فائدہ نہیں ملے گا۔
-
عوام کا جینا مشکل کرنے والی حکومت کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا، شازیہ مری
وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری نے کہا ہے کہ جو حکومت عوام کا درد نہ رکھتی ہو اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔
-
پاکستان علما کونسل کا قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ پر اظہار اطمینان
طاہر اشرفی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان سےاپیل ہے وہ ملک کے سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کی تحقیقات پر اطمینان کریں۔
-
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا حمزہ شہباز کےحلف کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
احمد اویس نے کہا کہ صدر پاکستان کیس میں فریق نہیں تھےانہیں کیسے ہدایات جاری ہو سکتی ہیں۔