Categories
Breaking news

بنی گالا میں دعائے شب کا اہتمام کیا گیا

بنی گالا میں دعائے شب کا اہتمام کیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی رہائش گاہ پر دعائے شب کا اہتمام کیا گیا جس میں مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے خصوصی شرکت کی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر گزشتہ رات، دعائے شب کی تقریب سے چند تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔

عمران خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل سمیت پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنان اس محفل میں موجود بیان سُن رہے ہیں اور دعائیں مانگ رہے ہیں۔

اس محفل میں براہ راست شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے سیکڑوں حامیوں کی جانب سے لاہور کے لبرٹی مقام پر اسکرین کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

اس تقریب سے لی گئی متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فامرز پر اس وقت خوب وائرل ہیں اور مولانا طارق جمیل اس وقت ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی کر رہے ہیں۔

اس تقریب سے مولانا طارق جمیل سمیت عمران خان کی جانب سے بھی خطاب کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.