Categories
Breaking news

بنگلہ دیش میں بارشوں نے مچا دی تباہی، ایک تہائی آبادی متاثر

Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیش میں بارشوں نے مچا دی تباہیبنگلہ دیش میں مون سون بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے ملک کی تقریباً ایک تہائی آبادی متاثر ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بارشوں کے باعث بنگلادیش کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لاکھوں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں سیلابی صورتحال کی پیشگوئی اور انتباہی مرکز کے سربراہ عارف الزمان بھویان کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک دہائی کا بدترین سیلاب ثابت ہونے والا ہے۔

بنگلہ دیش کے وزیر زراعت عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو 13.23 بلین ٹکا (15 156.4 ملین امریکی ڈالر) کا نۡقصان ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث 37 اضلاع میں 1.58 لاکھ ہیکٹر اراضی پر کھڑی فصلیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکی ہیں جب کہ اس سال بنگلادیش کو 3 بار سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 30 جون سے لے کر اب تک 226 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *