Categories
Breaking news

بنگلہ دیشی وومن کرکٹر دُلہن بن کر پِچ پر آ گئیں

Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سنجیدہ اسلام کااپنی شادی پر منفرد اسٹائل میں کروایا گیا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔دنیا بھر میں نئے شادی شدہ جوڑے اپنی شادی کو یاد گار بنانے کے لیے مہنگے ترین اور معمول سے ہٹ کر فوٹو شوٹ کروانے کو ترجیح دیتے ہیں، ایسے میں لوکیشن کو بھی اچھی خاصی اہمیت دی جاتی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی کرکٹ کھلاڑی سنجیدہ اسلام کے منفرد برائیڈل فوٹو شوٹ نے مداحوں کو اچھا خاصا حیران کر دیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی سنجیدہ اسلام کے برائیڈل شوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عروسی لباس اور زیورات پہنے سنجیدہ اسلام ایک گراؤنڈ میں موجود ہیں اور ہاتھ میں پھولوں کے بجائے بلا تھاما ہوا ہے۔24 سالہ سنجیدہ اسلام دُلہن بنے مکمل ایکشن میں نظر آ رہی ہیں جبکہ سنجیدہ اسلام کے عقب میں کچھ کھلاڑی بھی کرکٹ کھیلتے دیکھے جا سکتے ہیں ۔
سنجیدہ اسلام نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اپنی شادی کی چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں اُنہیں اُن کے لائف پارٹنر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔سنجیدہ اسلام نے اپنے اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ایک نئی زندگی کا آغاز۔‘واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے لیے کھیلنے والی کھلاڑی سنجیدہ اسلام نےمیں اپنا بین الا قوامی ڈیبیو میچ 2012ء میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *