
ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں فائرنگ کے تبادلے میں 25 دہشت گرد مارے گئے جبکہ سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار شہید ہوئے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر باہر سے کوئی حملہ نہیں ہوا، سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہی دہشتگروں نے یہ صورت حال پیدا کی۔
انہوں نے کہا کہ بنوں میں زیر تفتیش دہشت گردوں میں سے ایک نے سی ٹی ڈی جوان کا ہتھیار چھین لیا تھا، انہوں نے فرار کی کوشش کی جس کو ناکام بنایا گیا اور مطالبے کو رد کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے واقعے سے متعلق بتایا کہ فائرنگ کی آواز سنتے ہی فورسز پہنچیں اور کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا.
انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد افغانستان جانے کے لیے محفوظ راستہ مانگ رہے تھے، وہ ہتھیار ڈالنے کو تیار نہیں تھے، فورسز نے آج آپریشن کیا، 7 دہشت گردوں نے سرینڈر کیا۔
میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے حوالے سے جو پالیسی ہے وہ حکومت پاکستان واضح کرچکی ہے۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ شہدا کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو بڑھاتی ہیں۔
میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیے جارہے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی سے قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ مانگ لی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے قومی اسمبلی 15 نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کردیا۔
-
وسیم اختر کی باتوں کو سنجیدہ لیتا ہی نہیں، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وہ وسیم اختر کی باتوں کو سنجیدہ لیتے ہی نہیں ہیں۔
-
فیصل آباد: جن نکالنے کے نام پر جعلی عاملہ نے خاتون کو کوئلوں سے جلا دیا
جعلی عاملہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، متاثرہ خاتون الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔
-
آئی جی کا بیان اسٹریٹ کرائمز روکنے میں ناکامی کا اعتراف ہے، وسیم اختر
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کا بیان اسٹریٹ کرائمز روکنے میں ناکامی کا اعتراف ہے۔
-
بنوں واقعے میں صوبائی حکومت بالکل ناکام ہوگئی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بنوں واقعے میں صوبائی حکومت بالکل ناکام ہوگئی ہے۔
-
کراچی ایئرپورٹ پر کسٹم کی کارروائی، دبئی پلٹ فیملی سے 46 لاکھ کے فونز، گیجٹس برآمد
مسافروں سے7 اسمارٹ واچ، آنکھوں کے لینس کے دو ڈبے، 4 قیمتی ٹیبلٹ، 6 ایئرپوڈ اور 8 گیم کنٹرولر بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
-
لاہور: 87 ہزار ایکٹر گرین لینڈ کو رہائشی و کمرشل کرنے کی تیاری
لاہور کے 87 ہزار ایکڑ گرین لینڈ کو رہائشی اور کمرشل کرنے کی تیاری کرلی گئی۔
-
کوئٹہ منی ایکسچینج سینٹر میں دکانیں سیل
کوئٹہ منی ایکس چینج سینٹر میں حوالہ و ہنڈی میں ملوث دکانوں کو سیل کردیا گیا ۔
-
بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔ بلاول بھٹو اور امریکی وزیر خارجہ بلنکن کے درمیان گفتگو میں قریبی تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔
-
انٹر بورڈ کراچی کے تحت 2023ء سے آن لائن انرولمنٹ فارم جمع ہوں گے
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ انٹربورڈ کراچی امتحانی امور کی انجام دہی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھاتا جارہا ہے.
-
پارلیمنٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2022 کی منظوری دیدی
منگل کو منعقدہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل 2022 کو کثرتِ رائے سے باضابطہ طور پر پاس کر لیا گیا۔
-
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کا بلایا گیا اجلاس غیر آئینی قرار دیدیا
اپنی رولنگ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 23 اکتوبر کی ریکوزیشن کے مطابق پہلے ہی چل رہا ہے، جب تک موجودہ سیشن ختم نہیں ہوتا، گورنر نیا اجلاس نہیں بلاسکتے۔
-
عمران خان کی اہلیہ کے پردے میں ہیرے جواہرات چھپے ہیں، طلال چوہدری
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ جس پردے میں چھپی ہیں،اُسی میں پاکستان کے ہیرے جواہرات چھپے ہیں۔
-
عمران خان مشکل فیصلے کریں تو آڈیو آجاتی ہیں، مسرت چیمہ
پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے مشکل فیصلے آتے ہی آڈیو اور ویڈیو لیکس آنے لگتی ہیں۔
-
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ایجنڈے پر موجود تمام کارروائی جمعے تک موخر کردی۔
-
پرویز الہٰی کے ساتھی ایم پی ایز سے ق لیگ کی قیادت کا رابطہ
مسلم لیگ (ق)کی قیادت کا پرویز الہٰی کا ساتھ دینے والے ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطہ ہوا ہے۔