Categories
Breaking news

بنوں: سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر دہشتگردوں کا حملہ

بنوں: سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر دہشتگردوں کا حملہ

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد یرغمال افراد کی بازیابی کیلئے سیکیورٹی فورسز کا محاصرہ جاری ہے۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ہتھیار پھینک دیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا دہشتگردی کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت نہیں رکھتا، قومی اداروں کی رپورٹ

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک برس کے دوران پنجاب میں دہشت گردی کے 3 واقعات ہوئے، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے300 واقعات ہوئے ہیں، بھاری جانی نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان تک محفوظ راستہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں، معاملے پر افغانستان میں ٹی ٹی پی کے مرکزی رہنماؤں سے بات چیت کر رہے ہیں۔

حملے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اہل کار کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

گزشتہ روز لکی مروت میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چار پولیس اہل کار شہید اور چار زخمی ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *