Categories
Breaking news

بل فائٹنگ مراکز کوبند کریں اورجانوروں کے تحفظ کےمراکز کومزید وسائل مختص کریں،آئگلیسیاس کی تجویز

Advertisement
Advertisement

میڈرڈ(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)پودیموس کے میڈرڈ کے صدارتی امیدوارپابلو ایگلیسیاس نے جمعرات کو میڈرڈ میں بل فائٹنگ مراکز کو بندکرنے اور ان مراکز کو دی گئی امداد کو واپس لینے کی تجویز پیش کی ہے۔انہوں نے جانوروں کے تحفظ کےمراکز کو مزید وسائل مختص کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔
ایگلسیاس نے یہ تجویز جانوروں کے حقوق کے حکومتی ادارہ کے جنرل ڈائریکٹر سرجیو گارسیا اور ریواس کے میئر ، پیدرو دیل کورا کے ساتھ مل کر ریوس اور واسیامادریڈ کے جانوروں کے تحفظ کے مرکز کے دورے کے دوران پیش کی۔
اگلیسیاس نے کہا کہ میڈرڈ کی کمیونٹی جانوروں کے تحفظ میں آگے بڑھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جانوروں کے تحفظ کے مراکز کو زیادہ سے زیادہ وسائل مختص کرنے کی تجویز پیش کرسکتے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *