Categories
Breaking news

بلیو اکانومی پالیسی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا، روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے: وزیر اعظم

Advertisement

وزیر اعظم عمران   خانوزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلیو اکانومی پالیسی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph

وزیر اعظم عمران خان نے بلیو اکانومی پالیسی بنانے پر وزارت بحری امور کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ بلیو اکانومی پالیسی شپنگ کے شعبے کو بحال کرے گی جبکہ اس پالیسی سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بحری شعبے میں پاکستان کی استعداد کو پورا کیا جائے گا۔

جہاز رانی کا شعبہ زندہ کرنے، قیمتی زرمبادلہ بچانےاور بادبانی سےمنسلک افرادکیلئےروزگار کےمزیدمواقع پیداکرنےکیلئےنئی/متحرک "بلیو اکانومی پالیسی"کوحتمی شکل دینےپرمیں وزارت بحری امورکومبارکبادپیش کرتا ہوں۔ہم یقینی بنائیں گےکہ پاکستان اپنی غیر معمولی بحری صلاحیتوں سےبھرپوراستفادہ کرے۔

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 15, 2020

گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ہم نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا وعدہ پورا کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سفری مشکلات کے باوجود بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائے ہیں اور اب تک 2 لاکھ 50 ہزار بیرون ملک پھنسے پاکستانی اور ورکرز کو واپس لا چکے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *