
بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض کا انتقال ہوگیا، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 191 تک پہنچ گئی۔
صوبے کےچار اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 18 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ کورونا میں مبتلا 9 مریض صحت یاب ہوگئے۔
Table of Contents
x
Advertisement
محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو صوبے میں 431 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں صوبے کے 4 اضلاع سے 18نئے کیسز سامنے آئے۔
ان میں سب سے زیادہ 10 کورونا کیسز کوئٹہ سے رپورٹ ہوئے۔ کیچ سے پانچ، چاغی سے دو اور خضدار سے ایک کیس سامنے آیا۔ جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 640 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
- بلوچستان میں کورونا وائرس کے 10 نئے مریضوں کی تشخیص
- بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 32 کیسز سامنے آگئے
رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 9 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 119 ہوگئی۔
بلوچستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا میں مبتلا ایک اور مریض کے انتقال کرجانے سے صوبے میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 191 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کیلئے 293 ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران کورونا کے 10 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شر ح 3.4 فیصد رہی۔
قومی خبریں سے مزید
-
لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند بدستور موجود، پروازیں متاثر
ایئرپورٹ زرائع کے مطابق علامہ اقبال ائیرپورٹ پر دھند کے باعث حد نگا کم ہونے پر پی آئی اے کی مدینہ جانے والی پرواز پی کے 9747 کو روک دیا گیا، پرواز اب صبح آٹھ بجے مدینہ روانہ ہوگی
-
لاہور: ایف آئی اے کی کارروائی، پرائمری پاس فراڈیوں کا گروہ گرفتار
گرفتار افراد کا تعلق حافظ آباد سے ہے، ملزمان غیرملکی بینکوں کے اکاؤئنٹ ہولڈرز کو وائبر، واٹس ایپ اور ایمو پر کال کر کے فراڈ کرتے تھے
-
زین آفندی قتل کیس: عینی شاہدین نے ملزمان کو شناخت کرلیا
عدالت میں عینی شاہدین نے تین ملزمان کو شناخت کرلیا جن میں رحمت اللّٰہ، گل احمد اور آغا محمد شامل ہیں
-
اختیارات کا رونا رونے والی سابق بلدیاتی حکومت کی کام کی نیت نہیں تھی، مرتضیٰ وہاب
ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے، اختیارات اور وسائل کا رونا رونے والی سابق بلدیاتی حکومت کی نیت ہی نہیں تھی، نیا بلدیاتی سیٹ اپ اُنہی وسائل اور اختیارات کے ساتھ کام بھی کررہا ہے اور کروڑوں روپے کی بچت کے علاوہ ملازمین کے رُکے ہوئے واجبات بھی ادا کررہا ہے۔
-
عمران خان نے قوم سے کیے وعدے سے انحراف کیا، راجا پرویز اشرف
سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم سے کیے وعدے سے انحراف کیا ۔
-
پی ٹی آئی پنجاب اور یورپ کی سوشل میڈیا پر لڑائی، انکشافات اور اعترافات
حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر موجود سرکردہ لوگ آپس میں لڑ پڑے ۔
-
پنجاب: میڈیکل کالجز کی 283 نشستیں کم کردی گئیں
پنجاب کے سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں 283 نشستیں کم کردی گئیں ،فیصلے کا اطلاق اسی سال سے ہوگا ۔
-
معاشرے میں وکلا کا بڑا مقام ہے، پرویز الہٰی
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ معاشرے میں وکلا کا بڑا مقام ہے۔
-
ثابت ہوچکا شریف فیملی 2000 سے ایون فیلڈ کی مالک ہے، اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ثابت ہوچکا کہ شریف فیملی 2000ء سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کی مالک ہے۔
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس دائر
قومی احتساب بیورو( نیب ) نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ریفرنس دائر کردیا گیا ۔
-
الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے فارن فنڈنگ کیس جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کردیا ۔
-
براڈ شیٹ پر فیصلہ حقائق اور ثبوتوں پر مبنی ہے، شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ براڈ شیٹ پر کمیٹی 45 دن میں تحقیقات کرے گی ۔
-
مریم نواز دو بار این آر او لے چکیں، تیسرے کیلئے کوشاں ہیں، شیری مزاری کا انکشاف
شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز حکومت سے 2 بار این آر او لے چکی ہیں اور تیسری بار کے لیے کوشاں ہیں۔
-
سندھ میں کورونا وائرس کے 778 مریضوں کی تشخیص، 17 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11208 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 778 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ دوران کورونا سے 17مریض انتقال کرگئے۔
-
فواد چوہدری کا طنز، مریم نواز کا اعتماد قابل داد قرار دیدیا
فواد چوہدری نےطنزیہ انداز میں کہا ہے کہ مریم نواز کے اعتماد قابل داد ہے، انہوں نے ہزارلوگوں کو لاکھ کا اجتماع سمجھ کر خطاب کیا۔
-
شیخ رشید نے اپوزیشن احتجاج کو مایوس کن قرار دیدیا
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن کے احتجاج کو مایوس کن قرار دے دیا ہے ۔